30 جون 2012 - 19:30

گلگت بلتستان نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلگت کے علاقے بسین میں قاضی نثار کی سرپرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ مومنین زخمی، جبکہ ایک شیعہ مومن شہید ہوگیا۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے تینوں شیعہ مومنین کو گلگت کے علاقے بسین میں نشانہ بنایا۔ دوکان پر بیٹھے نہتے شیعہ مومنین پر قاضی نثار کے حکم سے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے مومنین پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں مومنین صفدر، عمران ، شعیب زخمی ہوگئے، تینوں زخمیوں کو جی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک مومن صفدر ولد محمد حسن زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ پہلے دہشتگردوں نے کوہستان اور چلاس کے مقام پر شیعہ مسافرین کو نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد بڑے پیمانے پر شیعہ مومنین کی طرف سے دہشتگردوں کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگیا تھا۔ حکومتی جھوٹے وعدے اور مملکتِ پاکستان کی خاطر احتجاجی تحریک کو ختم کردیا گیا تھا۔ آج کئی دنوں بعد دہشتگردوں نے پھر شیعہ مومنین کو نشانہ بنایا ہے جو حکومتی وعدوں اور سکیورٹی اداروں پر ایک سوالیہ نشان ہے .......

/169